ایف بی آر کی ٹیکس فراڈ کیخلاف تحقیقات تیز، 3کمپنیاں بلیک لسٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

FBR seeks income details of doctors, surgeons

کراچی: ایف بی آر کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹوکراچی کے زون ون نے فلائنگ اور بوگس انوائسز پرریفنڈ لینے والے مبینہ فراڈیوں کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔

آر ٹی او ٹو کراچی نے طویل دورانیے سے جاری تحقیقات کے بعد 3مختلف صنعتوں کے مالکان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب

مذکورہ صنعتوں پر الزام ہے کہ انھوں نے بوگس، جعلی انوائسز پر 23 کروڑ روپے مالیت کے سیلز ٹیکس ریفنڈ لیے ہیں۔

ریجنل ٹیکس آفس کے حکام نے وفاقی وزارت داخلہ کو جعلی انوائسز پر ریفنڈحاصل کرنے والی کراچی کی مذکورہ تینوں کمپنیوں کے مالکان کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی بھی سفارش کردی ہے۔

آرٹی او ٹوکراچی ٹوکراچی کے زون ون نے نشاندہی شدہ مذکورہ تینوں کمپنیوں کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت بلیک لسٹ بھی کردیا گیاہے۔

Related Posts