ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد خلیج ممالک میں موجود امریکا کے فوجی اڈوں پر حملے شروع کردیئے۔ ایران کی حالیہ کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دیں ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کسی بھی غیر یقینی صورتِ حال کے دوران شہری پروازوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
فضائی حدود بند کرنے والے اہم ممالک
1. قطر
قطر نے ایران کے میزائل حملوں کے بعد اعلان کیا کہ ملک کی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ دوحہ کے حکام نے بتایا کہ اس فیصلہ کا مقصد شہری پروازوں کی حفاظت اور سیکیورٹی خطرات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری اطلاعات پر بھروسہ کریں۔
2. متحدہ عرب امارات (یو اے ای)
متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، خاص طور پر ان علاقوں کے اوپر جہاں حملوں کے ٹریس یا خطرناک واقعات رپورٹ ہوئے۔ ابوظہبی اور دبئی کے فضائی راستے عارضی طور پر معطل ہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔
3. سعودی عرب
سعودی عرب نے بعض بین الاقوامی پروازوں کا روٹ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، خاص طور پر وہ راستے جو مشرق وسطیٰ کے خطرناک زون سے گزر رہے ہیں۔ سیکیورٹی حکومت نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا۔
4. بحرین اور عمان
بحرین اور عمان نے بھی خطرات کے پیشِ نظر اپنی فضائی حدود کے کچھ حصوں کو عارضی طور پر بند کیا ہے تاکہ فضائی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
یہ بندشیں اس وقت سامنے آئیں جب ایران نے متعدد میزائل اپنے مخالفین اور خطے کے بعض مقامات کی جانب فائر کیے، جس سے کشیدگی بڑھ گئی۔ ان میزائل حملوں کے بعد کئی ممالک نے اپنی فضائی سیکیورٹی بڑھا دی اور ہوائی راستوں کو بند کر دیا تاکہ شہری پروازیں محفوظ رہیں۔
عوام اور فضائی کمپنیوں کے لیے ہدایات
حکومتی حکام اور ایئر لائنز نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ پروازوں میں تبدیل یا منسوخی کے بارے میں بروقت معلومات لیں۔ سرکاری اور ایئر لائنز کے سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں تاہم افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر بھروسہ نہ کریں
سیکیورٹی صورتحال اور مستقبل
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدمات عوامی تحفظ کے لیے ضروری ہیں تاہم اس کشیدگی کے ممکنہ اثرات پر نظر رکھنا بھی ضروری ہے۔ بین الاقوامی ادارے اور ریاستیں صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہیں تاکہ کوئی غیر ضروری تنازع پیدا نہ ہو اور امن و امان برقرار رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








