بے خوف نگاہیں اور گولڈن گاؤن! ٹاکسک میں رکمینی کی دھماکہ خیز انٹری؛ فرسٹ لک نے سب کو حیران کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کنڑا فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار یش کی آنے والی پن انڈیا فلم ٹاکسک؛ اے فیئری ٹیل فار گرون اپس میں اداکارہ رکمینی وسنتھ نے ملیسا کے کردار میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز نے منگل کو ان کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

پوسٹر میں رکمینی ایک زمرد رنگ کی گاؤن میں دھوئیں بھرے ماحول میں چلتی دکھائی دے رہی ہیں جس سے ان کے کردار کی خوبصورتی، خطرہ اور پر اعتماد شخصیت نمایاں ہوتی ہے۔ ان کی بے خوف نگاہیں اور پرسکون اعتماد ظاہر کرتے ہیں کہ یہ کردار ہر افراتفری میں اپنی چالاکی اور خوبصورتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے والی خاتون کا ہے۔

Image

ٹاکسک ایک سخت گیر کرائم تھرلر فلم ہے جو ایکشن اور ڈرامے کو گینگسٹر نوئر اسٹائل کے ساتھ پیش کرے گی۔ فلم کی کہانی ایک پراسرار اور سائے بھرے ماحول میں سیٹ ہے جہاں طاقت، خواہش اور تباہی کے عناصر ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں۔یہ فلم اخلاقی طور پر پیچیدہ کہانی پیش کرے گی جو شدید ایکشن اور جذبات سے بھرپور ہوگی۔

فلم کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم میکر گیتو مہنداس کر رہے ہیں اور یہ روایت سے ہٹ کر ایک منفرد گینگسٹر ڈرامہ ہوگی۔ فلم کی پروڈکشن کے وی این پروڈکشنز اور مونسٹر مائنڈ کری ایشنز کی مشترکہ کوشش ہے۔

فلم میں یش کے علاوہ نایان تارا، ہما قریشی (الزبتھ کے کردار میں)، کیارا ایڈوانی (ناڈیا کے کردار میں) اور تارا سوتاریا (ریبیکا کے کردار میں جو گنز، گلیمور اور گرٹ لائے گی) بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی موسیقی روی بسرور دے رہے ہیں جبکہ سنیماٹوگرافی راجیو روی کے حوالے ہے۔ ایکشن کے لیے ٹی پی عابد، آرٹ کے لیے موہن بی کیری اور دیگر کریو ممبرز بھی شامل ہیں۔

ٹریڈ ماہرین کے مطابق ٹاکسک سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے اور یہ ایک بڑے پیمانے کا پن انڈیا پروجیکٹ ہے۔ فلم 19 مارچ 2026 کو تھیٹرز میں ریلیز ہوگی۔

یاد رہے کہ رکمینی وسنتھ حال ہی میں ‘کانتارا: چیپٹر 1’ میں نظر آئیں تھیں، جس میں ان کی پرفارمنس کو شائقین نے سراہا تھا۔

Related Posts