اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اجلاس میں کپاس کی امدادی قیمت 8500 روپے فی من کرنے کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدات وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، شرکاء نے وکلا کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کیلئے بل بھی منظور کرلیا۔
کابینہ نے مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی۔اسٹیٹ بینک کی سفارش پر ایس ایم ای بینک کے وائنڈنگ ڈان کی منظوری دے دی۔
کابینہ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ وائنڈنگ ڈان کے دوران تمام صارفین کے ڈیپازٹس کی حفاظت یقینی بنائی جائے، پہلے مرحلے میں انھیں 5.557 ارب روپے کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
کابینہ نے وسیم اسلم کی سعودی عرب حوالگی کیلیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔وہ سعودی حکومت کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس کا بھارت کیساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ
کابینہ نے پاکستان سکھ گردوارہ پربندھگ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی۔ 13 رکنی کمیٹی میں تمام صوبوں سے نمائندگی یقینی بنائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے اسلام آباد کا نام تجوزیز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے لواحقین کو پارک انکلیومیں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کر دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








