وفاقی کابینہ اجلاس، ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ، بجٹ تجاویز منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی کابینہ اجلاس، ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ، بجٹ تجاویز منظور
وفاقی کابینہ اجلاس، ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ، بجٹ تجاویز منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے سمیت دیگر بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔ وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ آج پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد جبکہ پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ بجٹ آج سہ پہر 4بجے ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بجٹ پر پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل کرنے کا آغاز

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر اعظم شہباز شریف اور کابینہ اراکین کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی۔ تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی توثیق کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافے کا اعلان کرچکے تھے، تاہم وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آج صبح سے ہی اسلام آباد میں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں، بجٹ سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ سرکاری ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

 سرکاری ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے بجٹ سے قبل مارچ کیا۔ ملک بھر سے سرکاری ملازمین نے اسلام آباد پہنچ کر حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔مظاہرین نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دئیے۔ 

Related Posts