اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی بحال کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں توانائی کے بحران اور دیگر اہم نکات پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی بحال کردی گئی ہے تاہم مارکیٹوں کی 7 بجے بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمن وزیرِ خارجہ انالینا بیئربوک پاکستان پہنچ گئیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








