وفاقی دارالحکومت میں 25 دسمبر کی چھٹی کے ساتھ 26دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلیٰ سطح وفد کی آمد پر عام تعطیل ہوگی۔ آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جمعرات 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








