اسلام آباد:وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرد یا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 9 نومبر بروز بدھ یوم اقبال کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشنبھی جاری کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نومبر میں علامہ اقبال کی فلاسفی شاعری اور نظریات کو اجاگر کرنے کے لیے 22 رکنی کمیٹی بھی بنا دی جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ملک بھر رواں ماہ خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








