وفاقی حکومت کا پنشن پر ڈھائی فیصد ٹیکس عائد کرنے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت پیشن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے جبکہ موجودہ انکم ٹیکس چھوٹ کی حد میں اضافہ کی تجویز بھی زیر بحث ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے حد سے زائد پیشن پر ڈھائی فیصد ٹیکس کی تجویز پر کام کر رہا ہے۔

تجویز کے مطابق کوئی سرکاری ریٹائرڈ ملازم 4 لاکھ یا اس سے زائد پیشن وصول کررہا ہے تو اس پر ماہانہ 2 اعشاریہ 5 فیصد ٹیکس عائد کی جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق یہ تجویز صرف ان افراد کے لیے ہے جو بہت زیادہ پنشن وصول کرتے ہیں، جبکہ کم پنشن لینے والے افراد پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

آئندہ مالی سال کے لیے 6 لاکھ روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ کی حد کو بڑھانے سے متعلق تجویز بھی زیر غور ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے دونوں تجاویز وزیرِاعظم کی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔ تاہم ان تجاویز پر ایف بی آر میں کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

Related Posts