بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی بہتی گنگامیں ہاتھ دھونے والے 2543افسران کے نام خارج

تازہ ترین

تازہ ترین

Benazir Income Support Programme

اسلام آباد : بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے سہ ماہی وظیفہ لینے والے غیر مستحق افراد میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

درجنوں نے اپنی بیگمات کے نام رجسٹرا کروا رکھے تھے۔مجموعی طور پر 2 ہزار 543 افسران کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔

سب سے زیادہ بلوچستان اور سندھ کے افسران نے بی آئی ایس پی کے ذریعے رقوم وصول کیں، گریڈ 21 کے 3، گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ

گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفید ہونے والوں میں شامل تھے۔سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔

بی آئی ایس پی کے 6 افسران بھی اسکیم سے مستفید ہوئے۔ گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا عمل جاری ہے۔

Related Posts