وفاقی وزیر امین الحق بھی کورونا وائرس کا شکار، قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Federal Minister Amin ul Haque tests positive for COVID-19

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ٹیسٹ رپورٹس مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ء امین الحق نے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو پارلیمنٹ لاجز میں قرنطینہ کرنے کے بعد عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔

امین الحق سے قبل وفاقی وزیر شیخ رشید بھی کورونا وائرس کا نشانہ بن چکے ہیںجبکہ وفاقی وزیر امین الحق نے کچھ روز قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

دوسری طرف پاکستان میں آج کورونا وائرس سے 111 مزید اموات کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Related Posts