اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں ایک ارب سے کم کی رقم کامعاملہ کرپشن میں نہ شمار کیاجائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فرازنے کہا ہے کہ ان لیڈرزنے ذاتی مفادات کیلئے ملک کے وسائل کو لوٹا اداروں کو مفلوج کیا،2018 کے الیکشن میں عوام نے ان عناصر کو مسترد کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کا مقصد ملک میں انتشار پھیلاناہے،یہ جنگ دو طبقات کی جنگ ہے ،یہ عناصر اپنی لوٹ مار اور کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں ،بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کا مقصد پاکستان کو پیچھے دھکیلناہے۔
اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہفتہ کے روز ٹائیگرفورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے کیلئے تحریک چلارہی ہے، ان کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا جبکہ وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ اب اپوزیشن ایک الگ عمران خان دیکھے گی۔