کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے قرنطینہ کے 9ویں روز میں اپنی طبیعت میں بے حد بہتری محسوس کر رہا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج قرنطینہ میں رہتے ہوئے میرا 9واں روز ہے جبکہ طبیعت پہلے سے بے حد بہتر ہے۔اس سے قبل کورونا وائرس کی علامات میں سے کھانسی، بخار اور سانس میں بھی تھوڑی بہت دشواری ہوئی، تاہم اب طبیعت معمول کی طرف آ رہی ہے۔
پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کی علامات آہستہ آہستہ غائب ہو رہی ہیں جبکہ کل تک میں کورونا وائرس کا ری ٹیسٹ کروا لوں گا۔ ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اللہ تعالیٰ سے میرے لیے دُعائیں کیں جبکہ اللہ تعالیٰ مجھ پر بے حد مہربان ہے۔
Today is day 9 of my Quarantine, I am felling a lot better. Had a few symptoms like coughing, fever & a little shortness of breath earlier which is now fading out. Will get my retest done tomorrow. Thankful to all those who prayed for me. Allah Kareem has been kind. @ImranKhanPTI
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 5, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








