آپ مہمان خصوصی کے لائق نہیں، ڈاکٹر فوزیہ نے شہباز گل سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے سے انکار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز گل کی ضمانت کے لئے درخواست دائر
شہباز گل کی ضمانت کے لئے درخواست دائر

لاہور: لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹرفوزیہ نے معاون خصوصی وزیراعظم شہبازگل سے ڈگری لینے سے انکار دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کے16ویں کانووکیشن کے دوسرے روز مہمان خصوصی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل تھے۔

آج ایسوسی ایٹ پروفیسرپولیٹیکل سائنس سمن آبادکالج ڈاکٹر فوزیہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جانی تھی۔تاہم ڈاکٹر فوزیہ نے ڈگری نہ لینے سے متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرکے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: مریم نوازکےبیٹےکی شادی، فیاض الحسن چوہان میٹھائی لے کرپہنچ گئے

ڈاکٹر فوزیہ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ شہباز گل کانووکیشن کے مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شہبازگل سیسے ڈگری وصول نہیں کروں گی۔

Related Posts