حرم شریف میں چودہ زبانوں کی خواتین مترجمات 24 گھنٹے خدمات انجام دیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

حرمین شریفین کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسجد حرام میں مختلف مقامات پر 24 گھنٹے خواتین مترجمات کو مقرر کیا گیا ہے۔ یہ مترجمات خواتین کی 14 زبانوں میں رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ ان خواتین کے گروپ کو اللہ کے گھر آنے والوں کی خدمت کے لیے مامور کیا گیا ہے۔

زبانوں اور ترجمہ کے لیے معاون ایجنسی نے وضاحت کی کہ مترجمات خواتین کی خدمات مسجد حرام کے اندر لگائے گئے مخصوص کاؤنٹرز پر فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کاؤنٹرز پر آنے والی خواتین کو ان کی ہی زبان میں رہنمائی فراہم کردی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، افغان علماء کی طالبان حکومت پر شدید تنقید

خصوصی طور پر خواتین کے لیے ترجمہ کی سہولت فراہم کرنے والی اس سروس میں جن زبانوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں انگلش، اردو، ازبک، فارسی، ترکی، فرانسیسی، بنگالی، تامل، سیلینک، بمبارا، گولا، آئیوری کوسٹ کی زبان، پشتو اور ہندی شامل ہیں۔

ایجنسی نے بتایا کہ اس سروس کے تحت مقامی رہنمائی اور مذہبی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ اسی طرح بیان سننے کے لیے خواتین کے ہالز میں ہیڈ فون تقسیم کیے جاتے ہیں ۔ ان ہیڈ فونز میں جاری وعظ کا مطلوبہ زبان میں براہ راست ترجمہ سنایا جاتا ہے۔

Related Posts