پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اشنا شاہ جن کی آن اسکرین کیمسٹری تمام مداحوں کو بے حد پسند آئی اس وقت دبئی میں موج مستیاں کررہے ہیں۔
حال ہی میں دونوں فنکاروں کی دبئی میں مختلف مقامات پر کھینچی گئی تصاویر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد تنقید کررہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اِن تصاویر کے بعد اکثریت اسی قسم کی قیاس آرائیاں کررہی ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ دونوں اداکار یقینی طور پر ایک ساتھ ہیں اور یہ بھی سوال کیا کہ فیروز علیزے کے ساتھ چھٹیاں کیوں نہیں گزار رہے جو کہ اُن کی اہلیہ ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اشنا اور فیروز کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے مکمل خلاف ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ دونوں ایک ساتھ ایسے ہیں جیسے کہ میاں بیوی ہوں۔ آئیے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں











