ایف آئی اے سائبر کرائم کی اسلام آباد میں کارروائی، خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث طلحہ آصف اور عامر علی شاہ کو گرفتار کیا ہے جو کہ خواتین کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان شکایت کنندگان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

افواہ کی بنیاد پر شہریوں کے تشدد سے ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس برآمد کرلیے گئے جبکہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

قبل ازیں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں و بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا تھا۔

Related Posts