لکی مروت میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لکی مروت میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
لکی مروت میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

لکی مروت: غزنی خیل تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ مروت جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ ڈی پی او آفس سے چند گز کے فاصلے پر کی گئی۔

انعام اللہ مروت ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان: آواران کے بازار میں زوردار دھماکا، متعدد زخمی

لکی مروت میں گزشتہ چند مہینوں سے بدامنی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث پولیس نے نومبر میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

Related Posts