اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔
مبینہ منی لانڈرنگ اور شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔ ان میں جہانگیر ترین اور شہباز شریف کے کیسز کے تفتیشی افسران بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے نے 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو تبدیل کر دیا جن کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کراچی کو منتقل کر دی گئیں۔
ادھر ایف آئی اے لاہور میں اہم مقدمات کی تفتیش کے انچارج تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:تازہ میڈیکل رپورٹ، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو فضائی سفر سے روک دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








