کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کبھی سندھ پولیس کا جعلی اے ایس پی، تو کبھی ایف آئی اے کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو بیوقوف بناتا تھا۔گرفتار ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا۔
گرفتار ملزم عرفان خان شہریوں کو دھمکیاں دینے اور پیسوں کی وصولی کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے،ملزم شہریوں کو جھانسہ دینے کے لیے خود کو سی ایس ایس پاس افسر ظاہر کرتا تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








