ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، تارکین وطن کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، تارکین وطن کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والا گروہ گرفتار
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، تارکین وطن کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایران میں غیرقانونی تارکین وطن کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان کا میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران میں موجود انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرکے تین پاکستانی نوجوانوں کو بغیر تاوان کی ادائیگی کے بازیاب کرا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم بستی میں 11 سالہ بچی عمارت سے گر کر جان گنوا بیٹھی

کراچی، منشیات فروش نیٹ ورک کے 2ملزمان گرفتار، 7من چرس برآمد

ڈائریکٹر وقار چوہان کا بتانا تھا کہ اغواکار بھتے کے لئے پاکستان سے لوگوں کو ایران لے جاتے تھے اور مغویان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو بنا کر ان کے گھر والوں کو بھجوائی جاتی تھیں تاکہ تاوان وصول کیا جاسکے.

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ایک مغوی کے والد کی درخواست پر انسداد انسانی اسمگلرز سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر حیات اور سب انسپکٹر زبیر کمال نے فوراً کارروائی کی۔

انسداد انسانی اسمگلرز سیل نے تاج نامی سہولتکار کو گرفتار کر کے اہم معلومات حاصل کی اور ان معلومات کو فوری طور پر ایرانی حکام سے شیئر کیا۔

وقار چوہان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام نے تینوں مغویان کو بازیاب کرا کر تفتان سرحد پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایرانی حکام کو تفتیش میں حاصل مزید اہم معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Posts