سلیم صافی کے والدین سے بدسلوکی پر ایف آئی اے نے قاسم سوری کو طلب کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سلیم صافی کے والدین سے بدسلوکی پر ایف آئی اے نے قاسم سوری کو طلب کر لیا
سلیم صافی کے والدین سے بدسلوکی پر ایف آئی اے نے قاسم سوری کو طلب کر لیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جمعہ کو صحافی سلیم صافی کی جانب سے درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما قاسم سوری کو ٹوئٹر پر نازیبا اور غیر اخلاقی کمنٹس کرنے پر فالو اپ نوٹس جاری کردیا۔

قاسم سوری نے 29 نومبر کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سلیم صافی کے والدین کے لیے توہین آمیز کلمات استعمال کیے جس کے بعد سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں سائبر کرائم کی شکایت درج کرائی۔

ایف آئی اے نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو 18 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا، ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما کو 11 جنوری کو طلب کیا تھا تاہم وہ سماعت پر حاضر نہیں ہوئے۔

2 جنوری کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پی ٹی آئی رہنما کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وہ اس تاریخ پر پیش نہیں ہوئے۔

جمعہ کو ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما کو ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 18 جنوری کو صبح 11 بجے ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

Related Posts