کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیاچلانے والوں کے خلاف ادارے حرکت میں آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیاچلانے والوں کے خلاف ادارے حرکت میں آگئے
کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیاچلانے والوں کے خلاف ادارے حرکت میں آگئے

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سوشل میڈیاچلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آپریشن کیاگیا اور مختلف شہروں سے 12 افراد کوحراست میں لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں نعیم، ایوب، محمد حسین، محمد حسن، غلام شبیر، شاہ زیب نذیر، حمزہ شیخ، غلام شبیر سمیت دیگر شامل ہیں۔گرفتار افراد سوشل میڈیاپرنفرت انگیز مواد اور جعلی تصاویراپ لوڈ کرنے میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: کالعدم ٹی ایل پی پر بھارت سے پیسہ لینے کاالزام اور مذاکرات، حکومت کے موقف میں تضاد کیوں ہے ؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سوشل میڈیا ہینڈلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے تھے۔

Related Posts