ایف آئی اے کا خوف، ادھوری سرجری، حریم شاہ کا چہرابگڑ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف آئی اے کا خوف، ادھوری سرجری، حریم شاہ کا چہرابگڑ گیا
ایف آئی اے کا خوف، ادھوری سرجری، حریم شاہ کا چہرابگڑ گیا

لندن: ایف آئی اے کے خوف اور ادھوری سرجری کے باعث ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا ایک ہونٹ بری طرح سوجھ گیا۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ میں بتایا کہ انہیں لپ فلر(ہونٹوں کی سرجری) کا کافی عرصے سے شوق تھا اسی لیے وہ آج لندن میں سرجری کرانے کلینک آئی تھیں۔

حریم شاہ نے بتایا کہ دوران سرجری جب ان کے ایک طرف کے ہونٹوں کی سرجری ہوگئی تو انہیں فون پرکال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے میرے اکاؤنٹس منجمد کرنیکا حکم دیا ہے اور بینکوں کو اس حوالے سے خطوط بھی لکھے جاچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem Bilal shah (@hareem.shah_official_account)

انہوں نے بتایا کہ یہ سارا معاملہ سننے کے بعد وہ پریشان ہوگئیں اور سرجری ادھوری چھوڑ کر وہ اسٹریچر سے اٹھ گئیں اور سرجری ادھوری رہ گئی۔ جس کے باعث اس کا ری ایکشن ہوا۔

حریم شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ ان کے ہونٹوں کی سرجری ہورہی ہے تاہم اس وقت یہ خیال آیا کہ اتنی مہنگائی ہے اور پھر اکاؤنٹس بھی منجمد ہوگئے ہیں۔ایسے میں کیسے گزارا ہوگا۔ میں پیسے بھی نکا ل نہیں پاؤں گی۔

مزید پڑھیں: شرمین عبید پاکستان کرکٹ کے 70 سالہ سفر پردستاویزی فلم بنانے کیلئے تیار

واضح رہے کہ حریم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا ایک بہت زیادہ سوجا ہوا ہے، جس کے باعث کافی تکلیف میں بات کررہی ہیں۔

Related Posts