ڈرامہ سیریز ’ففٹی ففٹی‘ کے اداکار ماجد جہانگیر انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

مزاحیہ ڈرامے ‘ففٹی ففٹی’ میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سینئر اداکار ماجد جہانگیرانتقال کرگئے۔

ڈرامہ سیریل ‘ففٹی ففٹی’ سمیت دیگر ڈراموں میں ناظرین کو اپنی بے ساختہ اداکار ی اور ہنسی سے لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر کا انتقال لاہور میں ہوا۔

Fifty Fifty' star Majid Jahangir in 'critical condition' at Lahore hospital

مرحوم اداکار کےاہلِ خانہ کے مطابق ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گرگئے تھے، جس سے اُن کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا، انھیں سانس کا مرض پہلے ہی تھا جو کہ فریکچر کے بعد شدت اختیار کرگیا تھا۔ تدفین کے حوالے سے اُن کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کی تدفین کراچی میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا کراچی سے لاپتہ ہونیوالی 2 سہیلیاں کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ سے ملنے کیلئے گھر سے بھاگی تھیں؟

ماجد جہانگیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز معین اختر کے شو ”سات رنگ“ سے کیا جو پی ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔سن 1979ء میں انہوں نے پی ٹی وی کے مزاحیہ شو ففٹی ففٹی میں اسماعیل تارا ، زیبا شہناز ، بشریٰ انصاری ، اور اشرف خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Related Posts