پاکستان میں لڑنا جہاد نہیں، افغان طالبان نے ٹی ٹی پی خوارج کو انتباہ جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

طالبان نے اس عمل کو فساد قرار دے دیا، فوٹو وائس آف امریکا

افغان طالبان نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنہ خوارج کو انتباہ جاری کردیا۔

طالبان پولیس کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کو واضح اور دوٹوک انتباہ جاری کیا ہے۔ کمانڈر سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔‘

کمانڈر سعیداللہ سعید نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے۔‘

انہوں نے وضاحت کی کہ جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں۔ اگر ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی ہے تو اس کے باوجود وہاں جانا دینی نافرمانی تصور کیا جائے گا۔

کمانڈر سعیداللہ سعید نے کہا کہ اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا جہاد شریعت کے مطابق فساد تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاد کے نام پر حملے کرنے والے گروہ شریعت اور افغان امارت دونوں کے نافرمان ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق کمانڈر سعیداللہ سعید کا یہ بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، قومی بیانیے اور عالمی سطح پر سفارتی مؤقف کو مضبوط بناتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی پراکسیز اور بھارتی ایماء پر فتنتہ الخوارج کا نام نہاد جہاد دراصل شریعت، ریاست اور امن کے خلاف دہشتگردی ہے۔

Related Posts