راولپنڈی:تھانہ وارث خان پولیس کی مبینہ کارروائی،نوجوان فوٹو گرافر عقیل کے خلاف فحش ویڈیوبنانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس تاحال عقیل نامی گرفتار نوجوان کے خلاف کوئی ثبوت حاصل نہ کر سکی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مدعی مقدمہ خاتون گلشن آرا ء عقیل سے نکاح کرنے کی غرض سے پولیس کے ذر یعے دباؤ ڈال رہی ہے، تھانہ وارث خان حوالات میں بند نوجوان عقیل کے خلاف اپنی فحش ویڈیو اور تصویریں بنانے کا الزام لگانے والی خاتون گلشن آراء بلا ناغہ عقیل کو حوالات میں کھانا بھی پہنچا رہی ہے۔جس سے کہانی واضح ہوجاتی ہے۔
یاد رہے کہ تھانہ وارث خان پولیس نے ایک ہفتہ قبل عقیل نامی فوٹو گرافر کو بلیک میلروں سے ملی بھگت کر کے پورن وڈیوز اور تصویریں بنانے کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا تھا جس کی میڈیا پر تشہیر بھی کی گئی تھی اور نوجوان فوٹو گرافر عقیل کی زندگی پر ایسا گھناؤنا الزام لگانے والی خاتون اور نہ ہی پولیس اس الزام کو ثابت کر سکی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








