ٹی 20 ورلڈکپ: قومی ٹیم کی “شاندار کارکردگی” پر فلمی ستارے پھٹ پڑے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ہندوستان ٹائمز

امریکا کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد جہاں پاکستانی شائقین مایوس نظر آئے تو وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

موقر معاصر آج نیوز کے مطابق امریکا نے پاکستان کو سپر اوور مرحلے میں 6 رنز سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں نے 20 اوورز میں 159، 159 رنز اسکور کیے تھے۔ سپر اوور میں امریکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 18 رنز بنائے۔ پاکستان 19 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 13 رنز بنا سکا۔

پاکستانی ٹیم کو جہاں شکست کا سامنا ہوا وہیں سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز سیلیبریٹیز نے بھی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بابر الیون کی ہار پر اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ کتنی بے عزتی کی بات ہے، کتنی مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے، میں کچھ کہنے کے لائق نہیں رہا، ہم سب جانتے ہیں کہ آدھے کھلاڑیوں کی اس ٹیم میں جگہ بھی نہیں بنتی۔ پوسٹ کے آخر میں احمد علی بٹ نے یہ بھی لکھ دیا کہ سیاست زندہ باد، یہ انتہائی شرمناک ہے۔

 

 

معروف اداکارہ ماورا حسین نے بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر لکھا ’Speechless‘۔ ان کا اس تبصرے کا یہی مطلب تھا کہ ٹیم نے کچھ کہنے کے قابل نہیں چھوڑا۔

اداکار عثمان خان نے لکھا ایسا لگ رہا ہے کہ امریکا 50 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہے اور پاکستان کا پہلا ورلڈ کپ ہے۔

اداکارہ صبور علی کے شوہر علی انصاری نے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرتے کرتے میری بس ہوچکی ہے۔

 

 

اس سب کے بیچ زیادہ چوہدری فواد حسین کا پاکستان کی ہار پر کیا جانے والا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں انہوں نے لکھا کہ اِس سے پہلے کہ اگلا میچ ہو چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے اس ٹیم سے بلا چھین لیں۔

Related Posts