ممبئی: فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز 2024 میں ڈیجیٹل مواد کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا، جہاں ویب فلموں اور سیریز میں شاندار کام کرنے والے اداکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر شعبوں کے ماہرین کو اعزازات سے نوازا گیا۔
اس شاندار تقریب میں کرینہ کپور خان نے فلم جان جاں میں اپنے کردار کے لیے بہترین اداکارہ (ویب اوریجنل فلم) کا ایوارڈ حاصل کیاجبکہ دلجیت دوسانجھ نے امر سنگھ چمکیلا میں اپنی کارکردگی کے لیے بہترین اداکار (ویب اوریجنل فلم) کا اعزاز جیتا۔
اسی طرح ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار کو بہترین سیریز قرار دیا گیا اور معاملہ لیگل ہے کو بہترین کامیڈی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گنز اینڈ گلابز کو بہترین اسکرین پلے (سیریز) کے لیے سراہا گیا۔
فلم کیٹیگری:
بہترین فلم (ویب اوریجنل): امر سنگھ چمکیلا
بہترین ہدایت کار (ویب اوریجنل فلم): امتیاز علی (امر سنگھ چمکیلا)
بہترین اداکار (مرد): دلجیت دوسانجھ (امر سنگھ چمکیلا)
بہترین اداکارہ (خاتون): کرینہ کپور خان (جان جاں)
بہترین معاون اداکار (مرد): جیدیپ اہلاوت (مہاراج)
بہترین معاون اداکارہ (خاتون): ومیکا گبی (خفیہ)
بہترین موسیقی البم: اے آر رحمان (امر سنگھ چمکیلا)
نقادوں کا انتخاب بہترین فلم: جان جاں
نقادوں کے بہترین اداکار (مرد): جیدیپ اہلاوت (جان جاں)
نقادوں کی بہترین اداکارہ (خاتون): اننیا پانڈے (کھو گئے ہم کہاں)
سیریز کیٹیگری:
بہترین سیریز: ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار
بہترین ہدایت کار (سیریز): سمیر سکسینہ اور امت گولانی (کالا پانی)
بہترین اداکار (ڈرامہ، مرد): گگن دیو ریار (اسکیم 2003: دی تلگی اسٹوری)
بہترین اداکارہ (ڈرامہ، خاتون): منیشا کوئرالہ (ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار)
بہترین اداکار (کامیڈی، مرد): راجکمار راؤ (گنز اینڈ گلابز)
بہترین اداکارہ (کامیڈی، خاتون): گیتانجلی کلکرنی (گُلاک سیزن 4)
بہترین معاون اداکار (ڈرامہ، مرد): آر مادھون (دی ریلوے مین)
بہترین معاون اداکارہ (ڈرامہ، خاتون): مونا سنگھ (میڈ ان ہیون سیزن 2)
بہترین کامیڈی سیریز: معاملہ لیگل ہے
بہترین نان فکشن سیریز: دی ہنٹ فار ویرپن
بہترین اسکرین پلے (سیریز): اے جے ندیمورو، کرشنا ڈی کے اور سمن کمار (گنز اینڈ گلابز)
خصوصی ایوارڈز اور تکنیکی شعبے کی کامیابیاں:
بہترین سینماٹوگرافی (سیریز): ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار
بہترین کاسٹیوم ڈیزائن (سیریز): ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار
بہترین وی ایف ایکس (سیریز): دی ریلوے مین
تقریب نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر موجود ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کو منایا، جہاں مختلف انواع میں تکنیکی اور کارکردگی کے لحاظ سے بہترین کام کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








