وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا برآمدی شعبے کو ترجیح اور سہولیات دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسحاق ڈار
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کے برآمدی شعبے کو ترجیح اور سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ  خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت کیلئے برآمدی صنعت سب سے اوّلین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، معیشت میں بہتری آئے گی۔اسحاق ڈار

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پانچ (سابقہ) زیرو ریٹڈ برآمد کنندہ شعبہ جات اور دیگر برآمد کنندگان کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برآمدی شعبے کو خام مال، پارٹس اور اسیسریز درآمد کرنے کیلئے تمام سہولیات دی جائیں گی تاکہ وہ برآمدی ضروریات پوری کرسکیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کر جانے کا خطرہ نہیں بلکہ ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

آج سے 2 روز قبل لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کامیاب غیر ملکی دوروں کی کامیابی پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی اور معیشت میں بہتری کیلئے اتحادی حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی۔

Related Posts