فنچ نے بابر اعظم کو موجودہ دور کا عظیم کھلاڑی قرار دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بابراعظم کو موجودہ دورکا بڑا کھلاڑی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

متھیرا کا اصلی نام کیا ہے، انھیں انڈسٹری میں اُس نام سے کیوں نہیں جانا جاتا؟

آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں بابراعظم کا کوئی جوڑ نہیں، کبھی کبھی آپ کچھ بھی کرلیں بابر اعظم کو آؤٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ بابر کے پاس آپ کے تمام حربوں کا توڑ ہوتا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر لبوشین کا کہنا تھا کہ بابراعظم کرکٹ کے تمام فارمیٹس کا بڑا کھلاڑی ہے جب کہ میکسویل نے کہا کہ بابراعظم تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے آئے ہیں۔

دوسری جانب اسٹیو سمتھ اور نیتھن لائن نے جوروٹ کو بڑا پلیئر قراردیا جب کہ مارنس لبوشین اور اسمتھ بھارتی کرکٹرکوہلی کی پرفارمنس سے بھی متاثر ہوئے۔

اسٹیو اسمتھ کاکہناتھا کہ ویرات کوہلی نے بے شمار رنز بنائے وہ ایک لاجواب کھلاڑی ہے۔

Related Posts