حکومت نے رضامندی ظاہر کردی، جانئے عمران خان کو علاج کیلئے کس اسپتال لے جایا جائے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
بانی پی ٹی آئی، فائل فوٹو

حکومت کی طرف سے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی آنکھ کے علاج کیلئے گرین سگنل مل گیا ہے۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

انہوں نے بغیر کسی نام لیے بتایا کہ عمران خان کو شفا ہسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے عمران خان کے اہلخانہ کے ایک رکن کو ہسپتال میں ملاقات کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کے مطابق مناسب اور بروقت علاج عمران خان کا حق ہے اور اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

Related Posts