کراچی، جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پر ڈاکٹرز کے تشدد کا مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پر ڈاکٹرز کے تشدد کا مقدمہ درج
کراچی، جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پر ڈاکٹرز کے تشدد کا مقدمہ درج

کراچی میں جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول پر ڈاکٹرز نے تشدد کیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ شہرِ قائد کے تھانہ صدر میں درج کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز پر تشدد، سکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ

مقدمہ سربراہ جناح ہسپتال ڈاکٹر شاہد رسول کے کو آرڈی نیٹر اجمل خان یوسفزئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر دانش سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں ڈاکٹر دانش، ڈاکٹر کلیم کھوسو، ڈاکٹر خدا بخش کھوسو، ڈاکٹر بہادر اور دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نے برقع پوش چھری بردار شخص کے حملے کے خلاف احتجاج کیا جس نے ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کیا تھا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔

جناح ہسپتال میں گزشتہ ماہ لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے کی نیت سے گھسنے والے برقع پوش چھری بردار شخص نے 2 ڈاکٹرز کو زخمی کیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کے مقدمے میں ہسپتال کے چیف سکیورٹی انچارج کو مدعی بنایا گیا تھا۔ 

Related Posts