بھارت میں شادی کی تقریب کےدوران آتشزدگی،2آفرادکھاناکھاتےرہے
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شادی کی تقریب کے دوران ٹینٹ میں آگ لگ گئی اورہرطرف افراتفری کاعالم پیداہوگیا،سب اِدھراُدھربھاگتےنظرآئےلیکن وہیں 2 شہری ایسےبھی تھےجن کوآگ ڈرابھی نہ سکی اوردونوں بڑےآرام سےقورمے کا مزا لیتے رہے۔
بھارتی شہریوں کی کھاناکھانےکی داستان کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی،بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران جب کھانا کھولا گیا تو اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی ٹینٹ میں آگ لگ گئی، جس نے لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیالیکن اس تقریب میں موجود2شہری کھانا چھوڑ کے نہ جا سکےاورلوگوں کو آگ کی وجہ سے جان بچا کر بھاگتے دیکھتے رہے۔