کراچی کے مصروف تجارتی علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر 6 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کے حجم کا ابتدائی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
پلازہ میں موجود افراد کو فوری طور پر باہر نکالا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام کے مطابق مزید معلومات اور آگ پر قابو پانے کے بعد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








