کراچی میں لائٹ ہاؤس مارکیٹ کے ایک چپلوں کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس نے مارکیٹ کے دیگر حصوں میں بھی خطرہ پیدا کر دیا۔
فوری اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ایک بڑے با وزر کے ساتھ موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ گودام میں موجود سامان کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہی تھی تاہم فائر بریگیڈ اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے آگ کے مزید پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔
مارکیٹ میں موجود دکانداروں اور قریبی رہائشیوں کو حفاظتی اقدامات کے لیے فوری طور پر ہٹایا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے اور مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








