ایئر کنڈیشنر پھٹنے سے گرلز ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی! متعدد طالبات بے ہوش، جانیں مکمل تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

تلنگانہ کے میڑچل ضلع میں واقع ایک ہاسٹل میں آتش زدگی کے واقعے نے خوف و ہراس پھیلا دیا جس کے نتیجے میں چھ طلبہ بے ہوش ہو گئے۔ یہ حادثہ الووال کے سٹیزن کالونی میں موجود نائن ایجوکیشن ہاسٹل میں پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہاسٹل کی چوتھی منزل پر نصب ایئر کنڈیشنرز پھٹنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے پانچویں منزل تک پھیل گئی۔ آگ اور گھنے دھویں کے سبب تقریباً 20 طلبہ کمروں میں محصور ہو گئے، جن میں سے چھ طلبہ دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس خدمات موقع پر پہنچ گئیں۔ ہنگامی کارروائی کے دوران چار ایمبولینسیں اور ایک فائر انجن فوری طور پر موقع پر پہنچایا گیا جبکہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پا کر طلبہ کو محفوظ طریقے سے باہر نکالا۔

بے ہوش طلبہ کو فوراً قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ہاسٹل کی عمارت شیشے کی مکمل دیواروں کی وجہ سے دھواں باہر نہ نکل سکا جس سے طلبہ شدید گھبراہٹ اور سانس لینے میں دشواری کا شکار ہو گئے۔

واقعے کے بعد ہاسٹل انتظامیہ کے حفاظتی انتظامات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں جبکہ پولیس نے حادثے کی مکمل جانچ شروع کر دی ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

Related Posts