لاہور: ملتان روڈ پر واقع الیکٹرونک پلانٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور خام مال جل گیا، آگ لگنے کی خبر سنتے ہی فیکٹری کے 60 سالہ مینیجنگ ڈائریکٹر سرفراز کو صدمے سے دل کا دورہ پڑا اور وہ جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک فیکٹری میں موجو آگ لگانے والے مواد کی وجہ سے آگ فیکٹری کے دیگر حصوں میں بھی پھیل گئی تاہم آگ پر فائر فائٹرز نے 14 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔
خیال رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں پیش آیا جہاں آگ نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس سے اُس کی چھت گر گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں رکھے کپڑے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث آس پاس کے مکانات کے مکینوں کو عمارتیں خالی کرنے کو کہا گیا۔