سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

تازہ ترین

تازہ ترین

Fire erupts at garment factory in Karachi's

کراچی :میٹروول حبیب بینک سائٹ ایریا میں بیڈ شیٹ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کیلئے کے پی ٹی کی فائر ٹینڈر ٹیم فورا روانہ ہو گئی۔

کے پی ٹی کے دو فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا ہے تاہم فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے میں ناکامی پر کے پی ٹی نے مزید 6 فائر ٹینڈرز بھیج دیئے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور شہر بھر سے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

جب کہ آگ بجھانے کے لئے ایک اسناد کل بھی استعمال کی جارہی ہے۔دوسری جانب ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث سخی حسن ہائیڈرینٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ بلدیہ فیکٹری : جے آئی ٹی رپورٹ نہیں انصاف دیا جائے۔۔۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پانی سے بھرے متعدد ٹینکر روانہ کیے جا رہے ہیں اور آگ پر مکمل قابو پانے تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

Related Posts