نیو کراچی: گودھرا میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی، غیرقانونی سرگرمیوں کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

آگ لگ گئی
(فوٹو: آن لائن)

نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی جہاں رہائشی مقام پر غیرقانونی طور پر کمرشل سرگرمیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آگ نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں واقع کپڑے کے گودام میں لگی۔ فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آگ بجھانے کے عمل میں 7فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکرز کا استعمال کیا گیا۔

فائر آفیسر کے بیان کے مطابق ایک رہائشی پلاٹ میں پرانے کپڑوں کا گودام بنایا گیا تھا جبکہ رہائشی پلاٹس پر کمرشل سرگرمیوں سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

خوش قسمتی سے آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹ میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاتی اور ایسی سرگرمیوں کا پتہ چلنے پر عوام بھی احتجاج کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے بے شمار مقامات پر کاروباری حضرات کی بڑی تعداد صرف رقم بچانے کیلئے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں میں ملوث ہے، جبکہ گودھرا آتشزدگی کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts