لاہور: گلبرگ کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی، 5افراد جھلس کر زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں آتشزدگی
(فوٹو: آن لائن)

لاہور کے علاقے گلبرگ کے نجی ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ ریسکیو کارروائی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے دوران 180 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ عمارت میں مزید کوئی شخص موجود نہیں۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائٹرز اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو کارروائی شروع کردی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو جلد کنٹرول کرلیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر آگ ہوٹل کے بیس منٹ میں لگی تھی۔

ریسکیو ورکرز کو بھڑکتی ہوئی آگ اور تیز دھویں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس وقت آگ لگی، اس وقت ہوٹل میں نجی کالج کا ایونٹ جاری تھا۔ آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد ہوٹل میں پھنس گئے تھے جنہیں ریسکیو کیا گیا ہے۔

 

Related Posts