کوئٹہ کے نجی پلازہ میں آتشزدگی سے درجنوں دکانیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ برنس روڈ پر واقع نجی پلازہ میں لگنے والی آگ نے بجلی کے ٹرانسفارمر کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے پرنس روڈ پر نجی پلازا میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے درجنوں دکانیں جل گئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 6 اور پی ڈی ایم اے کی 4گاڑیوں نے حصہ لیا۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بال کا استعمال ہوا۔ پلازا میں کمپیوٹرز، موبائل اور گارمنٹس سمیت مختلف نوعیت کی دکانیں ہیں جو آتشزدگی کا شکار ہوئیں۔ دکانداروں کا کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی دکانوں کے ساتھ نذرِ آتش ہوگیا۔
اس حوالے سے چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث نجی پلازہ کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاریں بھی لپیٹ میں آگئی تھیں اور اسی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








