کراچی: سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے، قریب کھڑے ٹریلرز بھی آتشزدگی کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب پیش آیا جہاں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جس نے قریب کھڑے مزید ٹریلرز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ حرکت میں آگیا۔ فائر ٹینڈرز کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ واقعے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیٹرول سے بھرے ٹینکروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ افغان حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آگ شہر کے باہر پارکنگ اسٹینڈ میں کھڑے ٹینکرز میں یکم اور 2 مئی کی درمیانی شب کو لگی جس کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہ آسکیں۔
مزید پڑھیں: کابل میں آئل ٹینکرز میں آتشزدگی،7 افراد جھلس کر جاں بحق، 14 زخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








