کراچی، شریف آباد میں لکڑی کے 2 گوداموں میں آگ لگ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

آگ لگ گئی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے شریف آباد میں لکڑی کے 2 گوداموں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے گنجان آباد علاقے شریف آباد میں واقع لکڑی کے 2 گوداموں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، گھر میں آگ لگ گئی، 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

کراچی، جیل چورنگی کے قریب رکشے میں آگ لگ گئی، رکشہ جل کر تباہ

 فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے شریف آباد میں واقع لکڑی کے گوداموں میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا فرنیچر اور قیمتی لکڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ولیکا چورنگی پر قائم کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں دھماکا ہوا جس سے اطراف کی دیواریں گر گئیں اور دفتر میں آگ لگ گئی۔

گزشتہ ماہ یکم ستمبر کو ولیکا چورنگی پر قائم کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں دھماکا، دفتر میں آگ لگ گئی

آج سے 2 ماہ قبل کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک فیکٹری مزدور جاں بحق جبکہ ریسکیو اہلکار زخمی ہوگیا۔

 فائر بریگیڈ حکام نے مہران ٹاؤن کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا جسے بجھانے میں وقت لگ گیا۔ آگ لگنے کے وقت 15مزدور فیکٹری میں تھے۔

مزید پڑھیں:  کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی، 1مزدور جاں بحق

Related Posts