گوجرانوالہ میں سالگرہ کے دوران وکلاء کی ہوائی فائرنگ، ڈولفن فورس خاموش تماشائی

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیفنس میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران گارڈ کی فائرنگ، 9افراد زخمی
ڈیفنس میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران گارڈ کی فائرنگ، 9افراد زخمی

گوجرانوالہ میں وکیل کی سالگرہ کے موقعے پر ساتھی وکلاء نے ہوائی فائرنگ کی جبکہ اس موقعے پر موجود ڈولفن فورس منہ دیکھتی رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سینئر قانون دان عامر نیر باگڑی کی سالگرہ کا کیک کٹتے ہی جدید اسلحے سے گولیوں کی تڑ تڑاہٹ شروع ہوگئی۔

ڈولفن فورس اہلکار فائرنگ کے دوران پاس کھڑے دیکھتے رہے اور وکیل قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے۔ کسی وکیل کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔

سالگرہ کی تقریب میں نوجوانوں نے ممنوعہ اشیاء کا استعمال کیا اور حقہ نوشی بھی کی گئی۔ ہوائی فائرنگ اور سالگرہ کی تقریب اعظم بھٹی کے ڈیرے پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹر وے پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Related Posts