مالاکنڈ میں مبینہ دماغی مریض کی فائرنگ، ماں اور بیوی سمیت 4افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں مبینہ دماغی مریض نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم کی ماں اور بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں پیش آیا جہاں ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی، ماں، بھتیجی اور بیوی کی جان لے لی جس کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درگئی کے علاقے سورن شریف میں کی گئی فائرنگ ایک دماغی مریض نے کی جس کا ذہنی توازن درست نہیں۔ ملزم کی گھر والوں سے ناچاقی ہوئی جس پر اس نے اپنے ہی گھر کے 4 افراد کی جان لے لی۔ملزم کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شکارپور، قبائلی تصادم میں 9افراد لقمہ اجل بن گئے

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے شہر شکار پور میں کچے کے علاقے میں دو بڑے قبائل جونیجو اور کلہوڑو میں خونریز تصادم ہوا، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے گزشتہ روز کہنا تھا کہ دونوں قبائل کے درمیان تصادم زرعی زمین کے تنازع پر ہوا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر راکٹ لانچر بھی استعمال کئے۔علاقے میں پولیس کی  نفری تعینات کردی گئی۔ 

Related Posts