شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت سکیورٹی فورسز کے 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل اور 5 سپاہی شہید ہوگئے جبکہ 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کہ شہید ہونے والے 5 بہادر سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ علاقے میں دیگر شرپسندوں کی موجودگی کا پتہ چلانے اور خاتمے کیلئے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارا عزم مضبوط کرتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








