کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق ہو گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 کان کن جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 نوجوانوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
بحریہ ٹاؤن کراچی میں آج سے 3 روز قبل فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوانوں سمیت 3 زخمی
قبل ازیں کوئٹہ کے علاقے سرینا چوک کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید، جبکہ 8زخمی ہوگئے۔
سرینا چوک پر 8 اگست کے روز مقامی ہوٹل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ، فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، جس کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ ملزمان نے پولیس وین کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: سرینا چوک کے قریب زور دار دھماکہ، 2پولیس اہلکار شہید، 8زخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








