کراچی: پاکستان اپنی پہلی ایئر ٹیکسی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ اس ٹرانسپورٹ سروس کو متعارف کرانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن اکیڈمی پاکستان میں دنیا کی منفرد سروس متعارف کروارہی ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے بتایا کہ فضائی دورے کے لیے استعمال ہونے والا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے، ڈی اے 40 ڈائمنڈ سیریز کے ماڈل طیارے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، سنگل انجن والے طیارے میں ایک وقت میں چار مسافروں کی گنجائش ہے۔
خیبر پختونخوا شہد کی مکھیوں کی افزائش کا سب سے بڑا مرکز بن گیا
عمران اسلم خان نے کہا کہ فضائی دورے کے ذریعے کراچی سے دیہی سندھ تک سروس فراہم کی جائے گی، یہ سروس بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک دستیاب ہو گی اور جرمن ساختہ طیارے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ طیارہ سروس کے لیے ایپ متعارف کرائی جائے گی، گوادر کا سفر صرف 3 گھنٹے میں ہوگا جبکہ نواب شاہ ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچ سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکائی ونگز پہلے ہی ایمبولینس سروس، ایک روزہ پائلٹ اور ٹریننگ کررہے ہیں۔
عمران اسلم خان نے کہا کہ منفرد سروس سے کوئی بھی کم وقت میں خدمات حاصل کرسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








