پاکستان سے یوکرین کے لوگوں کیلئے امداد پولینڈ پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان سے یوکرین کے لوگوں کیلئے امداد پولینڈ پہنچ گئی
پاکستان سے یوکرین کے لوگوں کیلئے امداد پولینڈ پہنچ گئی

اسلام آباد: یوکرین کے لوگوں کیلئے پاکستانی انسانی امداد پولینڈ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایمبیسی پولینڈ کی جانب سے 9 ٹن سے زائد ایمرجنسی ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، راشن اور موسم سرما کے بستر پولش سرکاری ایجنسی کے حوالے کیے گئے۔

یہ امدادی سامان پولینڈ کے حکام کی جانب سے یوکرین پہنچایا جائے گا۔

مزید برآں دوسرا طیارہ C-130 یوکرین کے لیے انسانی امداد لے کر پولینڈ کے لوبلن ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹوں میں 11 لاکھ سے زائد یوکرینی نقل مکانی کرنے پر مجبور

پولینڈ میں موجود پاکستانی سفارتخانہ امدادی سامان کو پولینڈ کی سرکاری اسٹریٹیجک ریزرو ایجنسی کے حوالے کررہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امدادی سامان یوکرینی سفیر کے حوالے کیا تھا، جسے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ پہنچایا گیا۔

یوکرینی سفیر نے امدادی سامان بھجوانے پر شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts